فوڈ سائنس میں ڈاکٹر وشاء سعید کی پی ایچ ڈی مکمل
ملتان(خصوصی رپورٹر) فوڈ سائنس ریسرچ کے شعبے میں ڈاکٹر وشاء سعید نے کامیابی کے ساتھ اپنا پی ایچ ڈی مقالہ پیش کر دیا۔۔۔
ان کی تحقیق میں مقامی بیریوں خصوصاً کرونڈا کی سوزش مخالف اور جراثیم کش خصوصیات کو سائنسی بنیادوں پر اجاگر کیا گیا، جس سے اس پھل کو ایک مؤثر غذائی جز کے طور پر نئی اہمیت حاصل ہوئی ہے ۔یہ تحقیقی مقالہ ڈاکٹر طارق اسماعیل اور ڈاکٹر محمد قمر کی مشترکہ نگرانی میں مکمل کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق اس تحقیق سے نہ صرف مقامی پھلوں کی افادیت کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی بلکہ غذائی سائنس کے شعبے میں نئی راہیں بھی کھلیں گی۔