اوورلوڈنگ اور جھوٹی کالز پر متعدد مقدمات درج
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر )آئی جی پنجاب کے حکم اور ڈی پی او کوٹ ادو منصور قمر کی ہدایت پر ضلع بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، اوورلوڈنگ اور غفلت سے ڈرائیونگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔۔
جن کے دوران متعدد مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی چوک سرور شہید، تھانہ صدر سرور شہید اور تھانہ قصبہ گجرات پولیس نے مختلف مقامات پر دوران گشت کارروائیاں کرتے ہوئے اوورلوڈ ٹرالرز، ٹریکٹر ٹرالیاں اور ویگنیں روک کر مقدمات درج کیے