خان گڑھ میں کھلی کچہری، ایس ایچ او معطل، انکوائری کا حکم

خان گڑھ میں کھلی کچہری، ایس ایچ او معطل، انکوائری کا حکم

آر پی او اظہر اکرم نے شہریوں کی شکایات سن کر فوری احکامات جاری کر دیے

مظفرگڑھ، خان گڑھ ( سٹی رپورٹر ) آر پی او ڈیرہ غازی خان محمد اظہر اکرم نے ڈی پی او مظفرگڑھ سید غضنفر علی شاہ کے ہمراہ مرحبا ہال علاقہ تھانہ خان گڑھ میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کی شکایات سنی ۔کھلی کچہری کے دوران عوامی شکایات پر آر پی او نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ خان گڑھ سب انسپکٹر اختر حجبانی کو معطل کرنے اور ان کے خلاف محکمانہ انکوائری کے احکامات جاری کیے ۔ آر پی او محمد اظہر اکرم نے موقع پر موجود پولیس افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کا حل شفافیت اور میرٹ پر یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ فرائض میں غفلت یا بدعنوانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں