2 ڈاکٹرز نے پہلی کوشش میں ایف سی پی ایس پاس کرلیا
ڈاکٹر احسن ،ڈاکٹر رومیل ڈاکٹر شیراز کی زیرنگرانی تربیت مکمل کر ر ہے ہیں
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر) رجب طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ کا منفرد اعزاز،ہسپتال میں ایف سی پی ایس انٹرنل میڈیسن کے شعبے میں زیر تربیت مزید 2 ڈاکٹرز نے اپنی پہلی کوشش میں ہی ایف سی پی ایس پاس کرلیا،،ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی ایک سپروائزر کی زیرنگرانی رہنے والے 6 ڈاکٹرز ایف سی پی ایس کو پہلی کوشش میں ہی پاس کرچکے ہیں،،منفرد اعزاز حاصل کرنے پر طبی ماہرین نے مذکورہ ڈاکٹرز کے سپروائزر اور رجب طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ کے میڈیکل ڈائریکٹر شیراز حسن بھٹہ کو مبارکباد دی ہے ،تفصیلات کیمطابق رجب طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ میں ایف سی پی ایس انٹرنل میڈیسن کے زیر تربیت ڈاکٹر احسن رضا مگسی اور خاتون ڈاکٹر رومیل شاہد نے اپنی پہلی کوشش میں ہی ایف سی پی ایس میں کامیابی حاصل کرلی ،دونوں ڈاکٹرز ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر اور شعبہ انٹرنل میڈیسن کے سربراہ ڈاکٹر شیراز حسن بھٹہ کی زیرنگرانی میں تربیت مکمل کررہے تھے ، ڈاکٹر شیراز حسن بھٹہ کی زیرنگرانی ابتک 6 ڈاکٹرز اپنی پہلی کوشش میں ہی ایف سی پی ایس پاس کرچکے ہیں،جو ملکی تاریخ میں کسی بھی ایف سی پی ایس سپروائزر کا ایک منفرد ریکارڈ ہے ،6 ڈاکٹرز کی بہترین تربیت کرکے انکی ایف سی پی ایس کی پہلی کوشش میں کامیابی پر رجب طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ کے ایم ایس ڈاکٹر عرفان جاوید گدارہ،ہسپتال انتظامیہ اور طبی عملے نے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر شیراز حسن بھٹہ کو مبارکباد پیش کی ہے اور انکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔