ایم این ایس یو ای ٹی میں یومِ اقبالؒ پرسیمینار، خصوصی ریلی

ایم این ایس یو ای ٹی میں یومِ اقبالؒ پرسیمینار، خصوصی ریلی

وائس چانسلر ڈاکٹر توصیف ایزد کی شرکت، طلبہ میں نظریۂ اقبال اجاگر کرنے پر زور

ملتان(خصوصی رپورٹر) محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (ایم این ایس یو ای ٹی) ملتان میں یومِ اقبال کے موقع پر سیمینار کے بعد خصوصی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر توصیف ایزد، رجسٹرار ڈاکٹر عاصم عمر، سربراہ بی ایس سی ایس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر شہزاد سمیت فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی کا مقصد مفکرِ پاکستان علامہ محمد اقبال کے افکار کو اجاگر کرنا اور نوجوان نسل میں اتحاد، اخوت اور قومی یکجہتی کا شعور بیدار کرنا تھا۔ اس موقع پر طلبہ نے پرجوش انداز میں شرکت کی اور اقبال کے پیغام سے آگاہی حاصل کی۔وائس چانسلر ڈاکٹر توصیف ایزد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کے نظریات آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں اور نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ پیغامِ خودی، اتحاد اور علم کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں