بوگس چیک، امانت میں خیانت پانچ افراد مقدمات درج

بوگس چیک، امانت میں خیانت  پانچ افراد مقدمات درج

ملتان(کرائم رپورٹر) پولیس نے بوگس چیک دینے اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں پانچ افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے ۔۔۔

 کینٹ پولیس کو محمد اشرف نے بتایا کہ ملزمان فرحان اور مبین نے اس سے نقدی وصول کی اور بدلے میں چیک دیا جو مقررہ وقت پر ڈس آنر ہو گیا۔ ممتاز آباد پولیس کو ثاقب ساجد نے درخواست دی کہ ملزم عبداللہ نے رقم کے عوض بوگس چیک دیا۔ ایک اور شہری نے بھی رپورٹ درج کرائی کہ ملزم عمران نے رقم کے بدلے جعلی چیک تھما دیا جو بینک میں قابل ادائیگی نہ رہا۔کوتوالی پولیس کو اشرف نے بتایا کہ ملزم عامر نے امانت میں خیانت کرتے ہوئے اس کی رقم خورد برد کر لی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں