سرکاری سیل توڑنے ، عملے کو دھمکیاں، پانچ افراد کیخلاف مقدمہ
ملتان(کرائم رپورٹر) سرکاری سیل توڑنے اور فیلڈ سٹاف کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں پولیس نے پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔۔۔
گلگشت پولیس کو محکمہ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے افسر نے بتایا کہ ایک رہائشی پلاٹ پر غیر قانونی طور پر کمرشل دکانوں کی تعمیر کی جا رہی تھی جس پر بلڈنگ انسپکٹر نے کارروائی کرتے ہوئے اسے سیل کر دیا تھا۔رپورٹ کے مطابق ملزمان یاسین، شمشیر، شفیق، عباس اور جاوید نے مبینہ طور پر سرکاری سیل توڑ کر دوبارہ تعمیراتی کام شروع کر دیا۔ اطلاع ملنے پر فیلڈ سٹاف موقع پر پہنچا تو ملزمان نے انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔