جعلی نکاح و طلاق نامہ کیس، یوسی سیکرٹری گرفتار

جعلی نکاح و طلاق نامہ کیس، یوسی سیکرٹری گرفتار

ملزم خالد غوری پر جعلی دستاویزات تیار کرنے کا الزام،مزید تفتیش جاری

ملتان(کرائم رپورٹر) اینٹی کرپشن ملتان نے جعلی نکاح نامہ اور جعلی طلاق نامہ بنانے کے الزام میں یونین کونسل سیکرٹری کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت خالد غوری کے نام سے ہوئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سرکل آفیسر ہیڈ کوارٹر اینٹی کرپشن ملتان محمد ریاض بھٹی اور ریڈر واصف نے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ صدر ملتان میں درج جعلی طلاق نامہ کیس ایف آئی آر نمبر 1040/25 کے سلسلے میں یوسی سیکرٹری خالد غوری کو گرفتار کیا۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم پر جعلی دستاویزات تیار کرنے کا الزام ہے جس پر اسے حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی ہر پہلو سے چھان بین جاری ہے اور قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں