لاکھوں کے ڈاکے ، چوریاں، شہری مال وزر سے محروم
مختلف علاقوں میں موبائل، نقدی، موٹرسائیکلیں اور دیگر سامان چھین لیا گیا
ملتان(کرائم رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے ۔ تھانہ کینٹ کے علاقے میں ریحان الدین کی بیوی سے ڈاکو موبائل فون چھین کر فرار ہو گیا، جبکہ شاہ شمس اور ممتاز آباد کے علاقوں میں سعد شفیق اور تنویر اقبال سے جھپٹا مار کر موبائل فونز چھین لیے گئے ۔نیوملتان کے علاقے میں عبدالرحمان سے گن پوائنٹ پر 22 ہزار روپے اور موبائل لوٹ لیا گیا، جبکہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں مدثر مشتاق سے مسلح افراد 32 ہزار روپے اور موبائل لے گئے ۔ بی زیڈ کے علاقے میں اسد سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر طلائی چین اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے جبکہ الپہ کے علاقے میں اللہ دتہ سے ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ لیے گئے ۔دیگر وارداتوں میں مخدوم رشید، سٹی شجاع آباد، جلالپور، دولت گیٹ اور گلگشت سمیت مختلف علاقوں میں ٹرانسفارمرز، موٹرسائیکلیں، بکریاں، گھریلو سامان، گیس میٹر اور موبائل فونز چوری کر لیے گئے ۔ پولیس کے مطابق تمام واقعات کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔