اراضی تنازع پر جھگڑا، پانچ افرادزخمی، ہسپتال منتقل

اراضی تنازع پر جھگڑا، پانچ  افرادزخمی، ہسپتال منتقل

ملتان (کرائم رپورٹر)ملتان کے علاقہ پل چٹھہ پر زمین کے تنازع پر جھگڑے کے دوران پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق بستی بازدار والا میں زمین میں راستے کے معاملے پر ایک ہی خاندان کے افراد میں جھگڑا ہوا دونوں فریقین کے پانچ افراد زخمی ہوئے جن کو ریسکیونے شہباز شریف ہسپتال منتقل کردیا پولیس کارروائی جاری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں