پی ایچ ڈی سکالرز کا پبلک ڈیفنس آج ہوگا
ملتان(خصوصی رپورٹر)ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ کیمسٹری کی چار پی ایچ ڈی سکالر ز کا پبلک ڈیفنس 27 اپریل کو منعقد ہوگا۔۔۔
ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ کیمسٹری کی چار پی ایچ ڈی سکالرز کرن لال، حفصہ جاوید، سعدیہ رانی اور ارم کوثر کا پبلک ڈیفنس 27 اپریل کو منعقد ہوگا جس کی مہمان خصوصی رجسٹرار ڈاکٹر دیبا شہسوار ہوں گی مجلسی دفاع کی تقریب 10بجے کمیٹی روم مرکزی بلڈنگ کچہری کیمپس میں منعقد ہوگی۔