مہنگا پٹرول عوام پر ظلم ،عارف سجاد
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )سابق ٹکٹ ہولڈر و امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 209عارف سجاد نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار اضافہ عوام پر ظلم کے مترادف ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے ۔ان خیالا ت کااظہا رانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔۔انہوں نے مزیدکہاکہ حکمرانوں کی اپنی عیاشیاں، غیر ضروری پروٹوکول،مفت بجلی، مفت پٹرول کب ختم ہو گا۔