واپڈا ٹیم کو دھمکیاں،صارف پر مقدمہ

واپڈا ٹیم کو دھمکیاں،صارف پر مقدمہ

جہانیاں (نمائندہ دنیا) واپڈا سیکنڈ جہانیاں کی ریکوری ٹیم کو نواحی گاؤں 118 دس آر میں کاروائی کے دوران مزاحمت اور دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

واپڈا ریکوری ٹیم کے اہلکار عبد الخالق اور محمد رضوان بقایا جات کی وصولی کے لیے چک نمبر 118 دس آر پہنچے جہاں دو ماہ سے نادہندہ صارف شاہد منور ولد نذیر احمد سے واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق صارف نے واجبات ادا کرنے کے بجائے واپڈا ٹیم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، گالم گلوچ کی اور بجلی کا میٹر اتارنے سے روک دیا۔واقعے کی اطلاع پر ایس ڈی او واپڈا سیکنڈ جہانیاں انجیر امان اللہ خان کی مدعیت میں تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں