فوج میں سپاہی کی بھرتی کاشیڈول

 فوج میں سپاہی کی بھرتی کاشیڈول

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان آرمی میں سپاہی بھرتی کے لیے باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت کوٹ ادو سمیت مختلف شہروں میں نوجوانوں کے لیے شمولیت کا سنہری موقع فراہم کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں 5 مئی 2026 کو بھرتی کا عمل ہوگا جبکہ علی پور میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج میں 6 مئی 2026 کو امیدوار پیش ہوں گے ۔ اسی طرح مظفر گڑھ میں 7 اور 8 مئی 2026 کو بھرتی کا سلسلہ جاری رہے گا۔امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صبح 7 بجے اپنے اصل تعلیمی اسناد کے ہمراہ مقررہ مراکز پر حاضر ہوں۔ سپاہی کے لیے میٹرک جبکہ کلرک کیٹیگری کے لیے انٹرمیڈیٹ (سائنس یا آرٹس) کی تعلیمی قابلیت مقرر کی گئی ہے ۔بھرتی کے لیے قد بھی معیار کے مطابق رکھا گیا ہے جس میں سپاہی کے لیے کم از کم 5 فٹ 4 انچ جبکہ کلرک کے لیے 5 فٹ 3 انچ مقرر کیا گیا ہے ۔ غیر مسلم امیدواروں کے لیے خصوصی کوٹہ بھی رکھا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں