اہم منصوبوں کیلئے43کروڑ48 لاکھ کے فنڈز مختص

اہم منصوبوں کیلئے43کروڑ48 لاکھ کے فنڈز مختص

ڈی سی کی رہائش گاہ کی تعمیر کیلئے 16 کروڑ 35 لاکھ روپے رکھے گئے

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) حکومت پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2025-26 کے تحت ضلع کوٹ ادو میں مختلف اہم منصوبوں کے لیے 43 کروڑ 48 لاکھ روپے سے زائد فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔منصوبوں میں ڈپٹی کمشنر کی رہائش گاہ کی تعمیر کے لیے 16 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد رقم رکھی گئی ہے جس کی مدت تکمیل 24 ماہ مقرر ہے ۔ اسی طرح جوڈیشل کمپلیکس کوٹ ادو میں ریکارڈ روم، بار ہال، پوسٹ آفس، ڈسپنسری، کیفے ٹیریا، مسجد اور پارکنگ شیڈ کی تعمیر کے لیے 23 کروڑ 76 لاکھ روپے سے زائد فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔مزید برآں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کے دفتر کی عمارت کے لیے 3 کروڑ 36 لاکھ روپے سے زائد رقم منظور کی گئی ہے جس کی تکمیل کی مدت 18 ماہ رکھی گئی ہے ۔حکام کے مطابق ان منصوبوں کی بروقت تکمیل سے ضلع میں انتظامی اور عدالتی سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی اور عوام کو بہتر سہولیات میسر ہوں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں