معرکہ بیان المرصوص قومی یکجہتی کی علامت،ارشدالقادری

معرکہ بیان المرصوص قومی یکجہتی  کی علامت،ارشدالقادری

ملتان (کرائم رپورٹر) پاکستان سنی تحریک شاہین آباد سیکٹر کے زیر اہتمام معرکہ حق ‘‘بنیان مرصوص’’ کی پہلی سالگرہ پر ‘‘استحکام پاکستان و پاک فوج زندہ باد ریلی’’ نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت صوبائی ناظم اعلیٰ پاکستان سنی تحریک اور ممبر ڈسٹرکٹ پیس کمیٹی مرزا محمد ارشد القادری نے کی۔

ریلی میں سیاسی و سماجی قائدین، علمائے کرام، مشائخ عظام، تاجر برادری، وکلاء، طلبہ اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور قومی یکجہتی کا اظہار کیا۔مرزا محمد ارشد القادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ بنیان مرصوص قومی اتحاد اور دفاع وطن کی علامت ہے ۔ پوری قوم نے اپنی افواج کے ساتھ مل کر دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنائے ۔ ریلی سے سٹی صدر علامہ سعید اختر قادری، سٹی جنرل سیکرٹری رانا غلام مرتضیٰ قادری، قاسم جمالی، چوہدری رئیس انصاری، چودھری راشد انصاری اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔شرکاء نے کہا کہ پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے اور پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں