میاں چنوں میں موبائل پیسٹ سرویلنس سکواڈ کا باضابطہ آغاز

میاں چنوں میں موبائل پیسٹ  سرویلنس سکواڈ کا باضابطہ آغاز

میاں چنوں (تحصیل رپورٹر) پنجاب حکومت کے کسان دوست ویژن کے تحت محکمہ زراعت نے موبائل پیسٹ سرویلنس سکواڈ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے جس کا مقصد کسانوں کو فصلوں کے دشمن کیڑوں اور بیماریوں سے بروقت آگاہی فراہم کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو اور ڈائریکٹر جنرل پیسٹ وارننگ ڈاکٹر عامر رسول کی ہدایات پر یہ منصوبہ شروع کیا گیا ہے ۔ اس اقدام کے تحت پیسٹ وارننگ ٹیمیں اب براہ راست کھیتوں میں جا کر کسانوں کو سائنسی بنیادوں پر رہنمائی فراہم کریں گی۔اس سکواڈ کا بنیادی مقصد فصلوں کے نقصان کو کم کرنا اور بروقت مشاورتی خدمات کے ذریعے پیداوار میں اضافہ یقینی بنانا ہے ۔مزید برآں یہ ٹیمیں پیسٹی سائیڈ ڈیلرز کی تربیت بھی کریں گی تاکہ کسانوں کو معیاری اور درست ادویات کی فراہمی ممکن ہو سکے ۔محکمہ زراعت کے مطابق یہ منصوبہ زرعی شعبے کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور کسانوں کی مشکلات میں واضح کمی آئے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں