پائیدار مستقبل کیلئے ماحولیاتی مہارتوں کا منصوبہ شروع

پائیدار مستقبل کیلئے ماحولیاتی  مہارتوں کا منصوبہ شروع

ملتان (لیڈی رپورٹر)سماجی تنظیم لودھراں پائلٹ پراجیکٹ (ایل پی پی)نے ڈبلیو ایچ ایچ کے اشتراک اور جرمن وفاقی وزارت اقتصادی تعاون و ترقی کی مالی معاونت سے جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے تین سالہ منصوبہ ‘‘پائیدار مستقبل کے لئے ماحولیاتی مہارتیں’’ شروع کر دیا۔

افتتاحی تقریب کوتھم انسٹیٹیوٹ ملتان کے مین کیمپس میں منعقد ہوئی۔منصوبے کے تحت بہاولپور، رحیم یار خان، بہاولنگر، لودھراں اور ملتان کے 1500 پسماندہ نوجوانوں کو مارکیٹ سے ہم آہنگ گرین سکلز فراہم کی جائیں گی۔ ان میں 50 فیصد خواتین، 2 فیصد معذور افراد اور 2 فیصد اقلیتی کوٹہ شامل ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایل پی پی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عبدالصبور نے کہا کہ یہ منصوبہ ایک سرسبز اور پائیدار پاکستان کی بنیاد ہے ۔ نوجوان ملکی آبادی کا بڑا حصہ ہیں اور یہی سب سے قیمتی اثاثہ ہیں۔پارلیمانی سیکرٹری برائے ماحولیاتی تحفظ کنول لیاقت نے کہا کہ پاکستان کے موسمیاتی اہداف کے حصول کے لئے ایسے منصوبے انتہائی اہم ہیں۔

ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امّ فروا ہمدانی نے کہا کہ ماحول دوست مہارتیں نوجوانوں کے لئے روزگار اور ماحول کے تحفظ دونوں کا ذریعہ بنیں گی۔ٹیوٹا کے ڈائریکٹر محمد راشد نے کہا کہ ادارہ گرین سکلز کے فروغ میں اپنا کردار جاری رکھے گا، جبکہ دیگر مقررین نے جدید لیبارٹریز اور تحقیق کی ضرورت پر زور دیا۔کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ، شاہد سلیم نے اس بات پر زور دیا کہ گرین سکلز کے حوالے سول سوسائٹی اور دیگر شراکتی اداروں میں آگاہی پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں