چالیس سال حکمرانی کرنیوالوں نے محرومیاں دیں،ملک منظور

چالیس سال حکمرانی کرنیوالوں  نے محرومیاں دیں،ملک منظور

ملتان (لیڈی رپورٹر) پیپلز پارٹی پی پی 214 یونین کونسل 77 جکھڑپور میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ملک منظور احمد ڈومرا نے کہا کہ چالیس سالہ کارکردگی کے دعوے کرنے والوں کی اپنی یونین کونسل آج بھی سیوریج اور صاف پانی جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے۔

 علاقے کی سڑکوں کی حالت زار ترقیاتی دعوؤں کی نفی کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاست کو کاروبار بنانے والوں کو عوام مسترد کر چکے ہیں۔ تھانہ کچہری، قبضہ مافیا اور دلالی کی سیاست کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ ، جبکہ عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ملک منظور احمد ڈومرا نے کہا کہ گلشن شجاعت جنازہ گاہ میں ٹف ٹائل ایم این اے سید علی قاسم گیلانی کے فنڈز سے لگوائی گئی۔ آئندہ تین روز میں بند واٹر فلٹریشن پلانٹ اپنی ذاتی خرچ پر بحال کراؤں گا، جبکہ بچوں کے کھیل کے لئے مختص پلاٹ میں بھی ٹف ٹائل لگائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ عوامی طاقت سے اقتدار میں آ کر حلقہ پی پی 214 کے مسائل عوام کی دہلیز پر حل کریں گے اور غریب کو انصاف فراہم کرنا ان کا فرض ہے ۔جلسے سے ملک محمد ندیم، ڈاکٹر محمد حنیف، ملک اسد منظور ڈومرا، ملک محبوب، ملک فہد ڈومرا اور رانا محمد اقبال نے بھی خطاب کیا، جبکہ بڑی تعداد میں کارکنان اور علاقہ مکین شریک ہوئے ۔

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں