جمہوری استحکام کیلئے صدرزرداری کا کردار انتہائی مثبت،ناصر کمبوہ

جمہوری استحکام کیلئے صدرزرداری  کا کردار انتہائی مثبت،ناصر کمبوہ

ملتان (کرائم رپورٹر)بلاول بھٹو جیالا فورس پاکستان پنجاب کے نائب صدر ملک ناصر محمود کمبوہ نے اپنے میڈیا بیان میں کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہمیشہ جمہوریت، آئین اور ملکی استحکام کے لئے مثبت کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر زرداری نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو ہر موقع پر تعاون فراہم کیا اور اتحادی حکومت کو استحکام دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کے مطابق صدر مملکت کے خلاف کسی بھی قسم کی محاذ آرائی ملک اور جمہوریت کے مفاد میں نہیں ہوگی۔ملک ناصر محمود کمبوہ نے کہا کہ ایسی سیاست کرنے والوں کو سیاسی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ صدر مملکت کی سیاسی بصیرت کے باعث ملک میں جمہوری نظام مضبوط ہوا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں