تاجر قیادت کے انتخاب ، پھول گروپ کی حمایت میں اضافہ
ملتان (لیڈی رپورٹر) مرکزی انجمن تاجران کلاتھ بورڈ اندھی کھوئی کے 8 یونٹس نے تاجر قیادت کے انتخاب کے سلسلے میں پھول گروپ کی حمایت کا متفقہ اعلان کر دیا ہے۔
اس موقع پر امیدوار ظفر اقبال صدیقی اور عزیز الرحمن انصاری کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا۔صدر شیخ بشارت شوکت کی جانب سے امیدواروں کے اعزاز میں ایک پروقار استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔