عارضی تعلیمی افسر فارغ، میرٹ پر تقرریوں کا فیصلہ

عارضی تعلیمی افسر فارغ، میرٹ پر تقرریوں کا فیصلہ

ملتان (خصوصی رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے تعلیمی اداروں میں انتظامی عہدوں پر عارضی تعیناتیاں ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسرز، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کے عہدوں پر عارضی بنیادوں پر کام کرنے والے افسروں کو فارغ کیا جائے گا۔محکمہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خالی نشستوں پر اب باقاعدہ اشتہار دے کر میرٹ اور ٹیسٹ کی بنیاد پر تقرریاں کی جائیں گی۔ عارضی طور پر تعینات افسروں کو ان کی اصل پوسٹنگ پر واپس بھیج دیا جائے گا۔محکمہ تعلیم کے مطابق اس اقدام کا مقصد تعلیمی نظام میں شفافیت، میرٹ اور مستقل مزاجی کو فروغ دینا ہے ۔ نئے فیصلے سے انتظامی معاملات بہتر ہونے اور اہل افسروں کو آگے آنے کا موقع ملنے کی توقع ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں