پورٹل پر مارک شدہ اساتذہ کو ٹرانسفردخواستوں کا حکم

پورٹل پر مارک شدہ اساتذہ  کو ٹرانسفردخواستوں کا حکم

ملتان (خصوصی رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن نے آئندہ ٹرانسفر راؤنڈ کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کر دیں۔ سکول انفارمیشن سسٹم (ایس آئی ایس) پر نشان زد تمام اساتذہ کو فوری طور پر آن لائن درخواستیں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جاری مراسلے کے مطابق جن اساتذہ کے نام ایس آئی ایس پورٹل پر مارک کئے گئے ہیں، وہ مقررہ وقت کے اندر اپنی ٹرانسفر درخواستیں جمع کروائیں۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ مدت ختم ہونے کے بعد کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔محکمہ تعلیم کے مطابق اگر متعلقہ اساتذہ نے مقررہ وقت میں درخواست جمع نہ کروائی تو ان پر خودکار طریقہ کار یعنی آٹو ایڈجسٹمنٹ ماڈل لاگو کر دیا جائے گا، جس کے تحت انہیں دستیاب خالی آسامیوں کے مطابق تعینات کر دیا جائے گا۔حکام نے خبردار کیا ہے کہ آٹو ایڈجسٹمنٹ کے بعد کسی دعویٰ، اعتراض یا اپیل کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ترجیحات کے مطابق بروقت درخواستیں جمع کروائیں تاکہ بعد میں مشکلات سے بچا جا سکے۔تعلیمی حلقوں کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹرانسفر عمل کو شفاف اور میرٹ پر مبنی بنانا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں