شجاع آباد میں عوامی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

شجاع آباد میں عوامی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

اے سی کا ہسپتال،بس ٹرمینلز،نورشاہ قبرستان،پارکوں میں سہولتوں کا جائزہ

شجاع آباد (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر مکرم سلطان سہو نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال، بس ٹرمینلز، نور شاہ قبرستان، حبیب پارک اور بنگلہ پارک کا تفصیلی دورہ کیا اور صفائی، طبی سہولیات اور عوامی مسائل کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایمرجنسی، او پی ڈی، مختلف وارڈز اور ادویات کی دستیابی کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور صفائی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اس موقع پر انہوں نے بس ٹرمینلز کا بھی معائنہ کیا اور صفائی، مسافروں کی سہولیات اور انتظامی صورتحال کو بہتر بنانے کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمینلز پر صاف ماحول شہریوں کے لیے بنیادی ضرورت ہے ۔نور شاہ قبرستان کے دورے کے دوران انہوں نے صفائی کے نظام اور انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ قبرستان میں صفائی کے معیار کو بہتر بنایا جائے ۔اسی طرح حبیب پارک اور بنگلہ پارک میں انہوں نے صفائی، انتظامی امور اور تفریحی سہولیات کا جائزہ لیا اور شہریوں کو بہتر ماحول فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں