کہروڑپکا:سبزی منڈی میں پرائیویٹ سٹینڈ، ڈبل فیس وصول

کہروڑپکا:سبزی منڈی میں پرائیویٹ سٹینڈ، ڈبل فیس وصول

چیف آفیسر کی یقین دہانی کے باوجود سٹینڈ بند نہ ہو سکا، کسان و شہری پریشان

کہروڑپکا (نمائندہ دنیا)سبزی منڈی میں مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے پارکنگ کی مد میں دیا گیا ٹھیکہ مبینہ طور پر غیر قانونی ڈبل فیس وصولی کا سبب بن گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ٹھیکے دار نے گیٹ کے ساتھ ساتھ منڈی کے اندر بھی پرائیویٹ سٹینڈ قائم کر رکھا ہے جہاں کسانوں، کاشتکاروں، ریڑھی بانوں اور شہریوں سے اضافی فیس وصول کی جا رہی ہے ۔اس صورتحال پر میڈیا کی نشاندہی کے بعد چیف آفیسر مارکیٹ کمیٹی راحیلہ احمد نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے یقین دہانی کرائی تھی کہ پرائیویٹ سٹینڈ بند کر دیا جائے گا اور ٹھیکیداروں کو ہدایت بھی جاری کی گئی تھی، تاہم اس کے باوجود فیسوں کی وصولی اور سٹینڈ کی سرگرمیاں جاری ہیں۔شہریوں اور کاشتکاروں نے ڈپٹی کمشنر لودھراں اور اسسٹنٹ کمشنر کہروڑپکا سے فوری نوٹس لینے اور صورتحال کی اصلاح کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام کو ناجائز بوجھ سے نجات مل سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں