سبزی منڈی اپ گریڈیشن منصوبوں کا آغاز کردیا گیا

سبزی منڈی اپ گریڈیشن منصوبوں کا آغاز کردیا گیا

منڈیوں میں تجاوزات، ناجائز قبضوں کا خاتمہ اولین ترجیح،نصراللہ رانجھا

ملتان (وقائع نگار خصوصی) ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایگریکلچرل مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی (پامرا) ذیشان نصر اللہ رانجھا نے کہا ہے کہ کسانوں اور عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے صوبہ بھر کی غلہ منڈیوں اور سبزی منڈیوں کی اپ گریڈیشن کے میگا منصوبوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ملتان میں سبزی منڈی اور غلہ منڈی کے دورے کے دوران جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملتان محمد نعمان صدیق بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی چودھری اظہر کمبوہ نے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈی جی پامرا نے کہا کہ منڈیوں میں تجاوزات، ناجائز قبضوں اور سیوریج کے دیرینہ مسائل کے خاتمے کے ساتھ جدید روڈ انفراسٹرکچر، سٹریٹ لائٹس اور شیڈز کی تعمیر پر تیزی سے کام جاری ہے تاکہ منڈیوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے ۔انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں اور منڈیوں کو منظم اور خوبصورت شکل دی جائے تاکہ کسانوں، تاجروں اور شہریوں کو بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں