میپکو ریکوری مہم: 27 کروڑ 37 لاکھ روپے وصول ، 939 بجلی چوروں پر مقدمات

  میپکو ریکوری مہم: 27 کروڑ 37 لاکھ روپے وصول ، 939 بجلی چوروں پر مقدمات

9آپریشن سرکلوں میں بجلی چوروں ، نادہندگان کیخلاف کارروائی، ملتان میں206صارفین پر مقدمات قائم، ایک کروڑ 31لاکھ روپے جرمانہ، زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)نے ڈسکو سپورٹ یونٹ میں شامل فورسز کے ہمراہ آپریشن کرکے 1694بجلی چورپکڑ لئے ۔ بقایاجات کی مد میں نادہندگان سے 27کروڑ73لاکھ روپے وصول کرلئے ۔936بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ۔ مجموعی طورپر 11کروڑ71لاکھ روپے جرمانہ عائد، ایک کروڑ79لاکھ روپے جرمانہ موقع پر وصول کرلیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد کی ہدایت پر میپکو ریجن کے زیر انتظام 9آپریشن سرکلوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف میپکو /رینجرز /پولیس فورسز کی جوائنٹ ٹیمیں آپریشن کررہی ہیں۔ اپریل 2026ء کے دوران میپکو ملتان سرکل میں 207صارفین بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ان میں سے 206صارفین کے خلاف مقدمات درج ہوئے جبکہ ایک کروڑ31لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا جس میں سے 51 لاکھ50 ہزارروپے وصول کئے گئے جبکہ واجبات کی مد میں 3کروڑ57لاکھ روپے ریکور کئے۔

ڈی جی خان سرکل میں 175صارفین بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے جنکے خلاف مقدمات کا اندراج کروایاگیا جبکہ 32لاکھ30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا جس میں سے 10لاکھ30ہزارروپے وصول کئے گئے جبکہ واجبات کی مد میں 8لاکھ80ہزار روپے ریکور کئے ۔ وہاڑی سرکل میں 286صارفین بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ان میں سے 90صارفین کے خلاف مقدمات درج ہوئے جبکہ ایک کروڑ70لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا جس میں سے 34لاکھ90ہزارروپے وصول کئے گئے جبکہ واجبات کی مد میں 2کروڑ77لاکھ روپے ریکور کئے ۔ بہاولپور سرکل میں 206افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ان میں سے 180صارفین کے خلاف مقدمات درج ہوئے جبکہ ایک کروڑ37لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا جس میں سے 6لاکھ 90ہزارروپے وصول کئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں