منشیات فروشی کا الزام 14 ملزموں کیخلاف مقدمات درج
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 14 افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔ مختلف تھانوں کی کارروائیوں کے دوران شراب، ہیروئن اور چرس برآمد کرلی گئی۔صدر شجاع آباد پولیس نے ملزم حبیب سے 50 لٹر شراب ب، اللہ رکھا سے 50 لٹر شراب اور ملزم مجاہد سے 1420 گرام ہیروئن قبضے میں لی۔۔۔
حرم گیٹ پولیس نے ملزم ساحل اور ملزم اسامہ سے 20،20 لٹر شراب جبکہ ملزم قیصر عباس سے 15 کین شراب برآمد کی۔سیتل ماڑی پولیس نے ملزم شوکت مسیح سے 20 لٹر شراب، گلگشت پولیس نے ملزم ریاض سے 570 گرام چرس اور بی زیڈ پولیس نے ملزم عمران سے 1060 گرام چرس برآمد کی۔ اسی تھانے کی حدود میں ملزم شعیب سے 12 بوتلیں شراب بھی برآمد ہوئیں۔