پولیس کے چھاپے ، 7ملزم شراب، چرس سمیت زیرحراست

پولیس کے چھاپے ، 7ملزم  شراب، چرس سمیت زیرحراست

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔۔۔۔

کینٹ پولیس نے ملزم مشتاق سے 1040 گرام چرس برآمد کی۔ چہلیک پولیس نے رمضان سے 10 لٹر جبکہ ملزم حسن سے بھی 10 لٹر شراب برآمد کی۔مظفرآباد پولیس نے ملزم افضل سے 1100 گرام چرس برآمد کی جبکہ ممتاز آباد پولیس نے یوسف سے 10 لٹر شراب پکڑی۔ شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم فیاض سے 20 لٹر شراب برآمد کی۔سیتل ماڑی پولیس نے لقمان سے 560 گرام چرس، دہلی گیٹ پولیس نے ملزم شان سے 10 لٹر شراب برآمد کی۔ حرم گیٹ پولیس نے ملزم صدام سے 560 گرام چرس برآمد کی۔سٹی شجاع آباد کے علاقے میں پولیس نے آصف سے 5 لیٹر شراب برآمد کرلی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں