میپکو سرویلنس ٹیم کی کارروائی بجلی چوری پکڑ لی

 میپکو سرویلنس ٹیم کی کارروائی بجلی چوری پکڑ لی

میاں چنوں (سٹی رپورٹر) ڈپٹی منیجر میپکو کی ہدایت پر سرویلنس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے محلہ اسلام آباد گلی نمبر 1 میں مبینہ بجلی چوری پکڑ لی۔

تفصیلات کے مطابق میاں چنوں میپکو ڈویژن کی سرویلنس ٹیم نے ڈپٹی مینیجر میپکو ثاقب سلیمان کی ہدایت پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران عمار ولد انور کو مبینہ طور پر ڈائریکٹ کنڈوں کے ذریعے بجلی استعمال کرتے ہوئے پایا گیا۔ میپکو حکام کے مطابق ملزم کے خلاف پہلے بھی کارروائی کی جا چکی تھی اور دو ماہ قبل اس کا میٹر بجلی چوری کے الزام میں منقطع کیا گیا تھا، تاہم اس کے باوجود دوبارہ غیر قانونی طور پر بجلی استعمال کی جا رہی تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں