منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی ترجیح : نعیم اختر

 منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی ترجیح : نعیم اختر

منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی ترجیح : نعیم اختر محرم میںتمام مکاتب فکر کو باہمی احترام اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) سابق صوبائی وزیر اور رکن صوبائی اسمبلی نعیم اختر خان بھابھہ نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوامی مسائل کا حل موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں، رابطہ راستوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی بہتری سے نہ صرف شہریوں کو سفری سہولیات میسر آئیں گی بلکہ مقامی تجارت، زراعت اور معیشت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صوبے کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے شب و روز کوشاں ہیں۔انہوں نے محرم الحرام کے دوران امن، اتحاد، بھائی چارے اور مذہبی رواداری کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام مکاتب فکر کو باہمی احترام اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب کرم پور میں ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مریض کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں