ایران ، امریکا کے درمیان جنگ بندی معاہدہ خوش آئند، جعفر شاہ
ملتان (لیڈی رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے ضلعی صدر سید جعفر علی شاہ نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی اور۔۔
امن معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے اس پورے عمل میں متوازن، دانشمندانہ اور مؤثر سفارتی کردار ادا کرکے عالمی سطح پر اپنا وقار مزید مستحکم کیا ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات، برداشت اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے حل کی حمایت کی ہے اور حالیہ پیش رفت اسی پالیسی کی کامیابی کا ثبوت ہے ۔ انہوں نے سعودی عرب، ترکیہ، قطر اور دیگر دوست اسلامی ممالک کی امن کیلئے کوششوں کو بھی سراہا۔سید جعفر علی شاہ نے کہا کہ حکومت پاکستان کو اپنی سفارتی کامیابی کے ثمرات عوام تک پہنچانے چاہئیں اور ایران کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعلقات مزید مضبوط بنائے ۔