ٹاسک فورس ان ایکشن 60گیس میٹرز کی چیکنگ کی گئی
ملتان (خصوصی رپورٹر)سوئی گیس ٹاسک فورس کی کارروائی 04 میٹر منقطع، 60 کیسز کی چیکنگ کی گئی تفصیل کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے۔۔
حالیہ کارروائیوں کے دوران ملتان کے مختلف علاقوں میں 60 مقامات کی چیکنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 04 گیس میٹر منقطع کر دیئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایک میٹر جو کنزیومر نے اتار کر رکھا تھا ریکور کر لیا گیا ،ایک میٹر الٹا لگا ہوا تھا جو کاٹ لیا گیا ،دو میٹر کمپریسر استعمال کرنے کے باعث قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ۔، جس پر متعلقہ میٹرز منقطع کر دیئے گئے ۔