پنجاب سروس ٹریبونل نے پانچ وارڈرز بحال کر دیئے

پنجاب سروس ٹریبونل نے  پانچ وارڈرز بحال کر دیئے

ملتان (کورٹ رپورٹر)پنجاب سروس ٹریبونل ملتان بینچ کے چیئرمین سجاد حسین سندھڑ نے محکمہ جیل خانہ جات کے پانچ وارڈرز کو ملازمت پر بحال کرتے ہوئے ان کی برطرفی کے احکامات غیر قانونی قرار دے دیئے ۔درخواست گزاروں سجاد حسین، ظفر عباس، عبدالقیوم، محبوب احمد اور۔۔

 اعزاز الحسن کے وکیل محمد انوار حسین نے ٹریبونل میں مؤقف اختیار کیا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل نے انہیں کرپشن کے الزام میں ملازمت سے برطرف کیا۔وکیل کے مطابق انکوائری افسر نے اپنی رپورٹ میں تسلیم کیا کہ کسی قیدی نے مذکورہ ملازمین کے خلاف شکایت نہیں کی اور نہ ہی کوئی بیان ریکارڈ پر موجود ہے ۔ اس کے باوجود متعلقہ حکام نے قواعد و ضوابط کے برعکس شوکاز نوٹس جاری کئے بغیر ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا۔پنجاب سروس ٹریبونل نے دلائل مکمل ہونے کے بعد برطرفی کے احکامات کالعدم قرار دیتے ہوئے پانچوں وارڈرز کو بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں