کلین ائیر پروگرام کیلئے کاشتکاروں سے درخواستیں طلب

کلین ائیر پروگرام کیلئے کاشتکاروں سے درخواستیں طلب

پنجاب حکومت 60 فیصد سبسڈی پر سپر سیڈرز فراہم کرے گی

ملتان (وقائع نگار خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب کے ماحول دوست منصوبے ‘‘پنجاب کلین ائیر پروگرام’’ کے تحت کاشتکاروں کو 60 فیصد سبسڈی پر سپر سیڈرز اور پاک سیڈرز فراہم کرنے کیلئے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔محکمہ زراعت کے مطابق لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر، حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، چکوال، جہلم، راولپنڈی، اٹک، ملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ اور راجن پور کے کاشتکار درخواست دینے کے اہل ہوں گے ۔درخواست فارم متعلقہ تحصیل زراعت آفس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت یا زرعی انجینئرنگ دفاتر سے مفت حاصل کیے جا سکتے ہیں، جبکہ محکمہ زراعت پنجاب کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں۔کاشتکار مکمل درخواستیں 30 جون 2026 تک متعلقہ دفاتر میں جمع کرا سکتے ہیں۔ مزید معلومات کیلئے ایگریکلچرل ہیلپ لائن 0800-17000 پر صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں