ترقیاتی کاموں میں مبینہ ناقص مٹیریل، مکینوں کا احتجاج

ترقیاتی کاموں میں مبینہ ناقص  مٹیریل، مکینوں کا احتجاج

دوکوٹہ (نامہ نگار) چک نمبر 145 ڈبلیو بی میں ماڈل ویلج کے تحت جاری ترقیاتی کاموں میں مبینہ طور پر ناقص مٹیریل کے استعمال اور سیوریج نالیاں لیول کے بغیر بنانے پر مکینوں نے احتجاج کیا ہے ۔۔۔۔

 اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔مکینوں میں ملک اللہ دتہ سوہلہ، محمود احمد، محمد آصف، اورنگزیب، محمد سجاد، محمد رضوان، ملک عدنان، سعید احمد، محسن عباس، محمد فاروق، حاجی محمد، خان رتھ، ملک بشیر احمد، محمد مختیار، محمد جاوید، مجاہد حسین، فوجی عنایت علی، محمد بلال، محمد اختر، اللہ دتہ اور محمد عارف سمیت دیگر شامل تھے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ سیوریج نالیاں درست لیول کے بغیر بنائی جا رہی ہیں جس کے باعث پانی نکاسی کے بجائے الٹی سمت میں جا رہا ہے ۔ٹھیکیدار مقصود احمد نے مؤقف اختیار کیا کہ ترقیاتی کام پروفائل سروے کے مطابق اور پراسس کے تحت جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں