ٹریکٹر کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) نواحی علاقہ موضع گرمانی میں ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔۔۔۔
، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق موضع گرمانی کے رہائشی مظہر حسین نے بتایا کہ اس کا کزن محمد جنید موٹر سائیکل پر کوٹ ادو شہر سے اڈا گرمانی کی طرف جا رہا تھا جبکہ وہ خود عبدالحمید اور عبدالشکور کے ہمراہ دوسری موٹر سائیکل پر موجود تھاکہ حادثہ پیش آگیا۔دوسری موٹر سائیکل سے جا ٹکرایا۔حادثے کے نتیجے میں محمد جنید کے سر پر شدید چوٹیں آئیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ حادثے کے بعد ٹریکٹر ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا جبکہ موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔کوٹ ادو سٹی پولیس نے مظہر حسین کی رپورٹ پر نامعلوم ٹریکٹر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔