محرم ، لودھراں میں سکیورٹی اداروں کی موک ایکسرسائز

محرم ، لودھراں میں سکیورٹی اداروں کی موک ایکسرسائز

پولیس، ریسکیو اور سول ڈیفنس کی مشترکہ مشق میں انتظامات کا عملی جائزہ

لودھراں (سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران مثالی انتظامات کے سلسلے میں دربار حضرت رفیق شاہ بخاری پر موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔موک ایکسرسائز میں پولیس، سپیشل برانچ، ایلیٹ فورس، سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس محمد اشرف اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر علی بن طارق نے مشق کا معائنہ کیا۔مشق کے دوران پولیس اور ایلیٹ فورس نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کیا جبکہ سپیشل برانچ اور سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے فرضی بم ایریا کی تکنیکی سرچنگ اور سوئپنگ کی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ایک ڈمی آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا۔ریسکیو اہلکاروں نے فرضی زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کرنے کی مشق بھی کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے مجموعی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں