نعیم اختر بھابھہ کی وزیراعلیٰ سے ملاقات،ترقیاتی منصوبے منظور

نعیم اختر بھابھہ کی وزیراعلیٰ سے ملاقات،ترقیاتی منصوبے منظور

گرلز کالج کرم پور ، میلسی وہاڑی روڈ کیلئے فنڈز جاری ہونگے ، مسائل میں کمی آئیگی

وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی نعیم اختر خان بھابھہ نے پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے خصوصی ملاقات کی، جس میں حلقہ پی پی 234 کی ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات کے دوران ایم پی اے نعیم اختر خان بھابھہ نے گرلز کالج کرم پور، میلسی وہاڑی روڈ کی تعمیر و بحالی سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے گرانٹس اور فنڈز کے اجراء کی درخواست پیش کی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کو حلقے کی بنیادی ضروریات اور جاری و مجوزہ ترقیاتی سکیموں سے متعلق جامع تحریری درخواست بھی دی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے درخواست کا جائزہ لیتے ہوئے اسے منظور کر لیا اور یقین دہانی کرائی کہ حلقہ پی پی 234 کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے جلد فنڈز جاری کیے جائیں گے تاکہ عوام کو بہتر تعلیمی، سفری اور بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔علاقہ مکینوں اور سیاسی و سماجی حلقوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری سے علاقے میں بہتری اور ترقی کا نیا دور شروع ہوگا اور عوامی مسائل میں نمایاں کمی آئے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں