عاشورہ محرم، خانیوال میں امن و امان کیلئے ہائی الرٹ انتظامات

عاشورہ محرم، خانیوال میں امن و امان کیلئے ہائی الرٹ انتظامات

مرکزی و مقامی کنٹرول رومز فعال،ضلعی انتظامیہ کی شہریوں سے تعاون کی اپیل

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن پرامن پنجاب کے تحت عاشورہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، جلوسوں اور مجالس کی مؤثر نگرانی اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ ہیں۔ڈپٹی کمشنر آفس اور سیف سٹی کے مرکزی کنٹرول رومز چوبیس گھنٹے فعال کر دیے گئے ہیں جبکہ میونسپل کمیٹیز کے دفاتر میں بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے خصوصی کنٹرول رومز قائم کیے گئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امن و امان کے قیام میں انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی، شرپسند عناصر کی نقل و حرکت یا ہنگامی صورتحال کی فوری اطلاع متعلقہ کنٹرول رومز کو دیں۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں، غیر مصدقہ معلومات سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے گریز کریں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ یا مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں تاکہ ضلع میں امن، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کی فضا برقرار رکھی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں