پیپلز پارٹی وہاڑی میں تنظیم نو،ذوالفقار معصومی نائب صدر مقرر
وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر سید احمد محمود نے ضلع وہاڑی کے سینئر پارٹی رہنما راؤ ذوالفقار علی معصومی کو ضلع وہاڑی کا نائب صدر مقرر کر دیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔۔
۔پارٹی ذرائع کے مطابق یہ تنظیمی فیصلہ پارٹی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے اور تنظیمی امور کو مؤثر انداز میں چلانے کے لیے کیا گیا ہے ۔ اس تقرری کو پارٹی تنظیم نو کے سلسلے میں ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے ۔پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے راؤ ذوالفقار علی معصومی کو مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔