ترسیلی وتقسیمی نظام کی اپ گریڈیشن کے باعث بجلی بندرہے گی

ترسیلی وتقسیمی نظام کی اپ گریڈیشن  کے باعث بجلی بندرہے گی

ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکو ترجمان کے مطابق بجلی کے ترسیلی وتقسیمی نظام کی اپ گریڈیشن، ضروری مرمت ، ترقیاتی منصوبوںوسکیموں کی بروقت تکمیل کے سلسلہ میں بجلی کی فراہمی آج مختلف اوقات میں بند رہے گی۔۔۔

 اس بندش سے ملتان سرکل کے 11KVصابرہ، ٹیوب ویل اورقصبہ مڑل فیڈرز سے چھ بجے صبح سے گیارہ بجے دن تک،11KVپیر اسماعیل،اولڈ لاڑ،کریم آباد، فیملی فوڈ یونٹ1،نشاط مل،اے اینڈ بی، طاہر آباداور اسلام پورہ فیڈرز سے پانچ بجے صبح سے نو بجے دن تک، بجلی کی فراہمی بند رہے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں