چوک سرورشہیدجوڈیشل کمپلیکس کے قیام کیلئے اراضی کا جائزہ
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی طرف سے ہدایات، منصوبہ جلد شروع کرنے پر زور
چوک سرورشہید (نمائندہ دنیا) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کوٹ ادو میڈم قدسیہ ناز نے اسسٹنٹ کمشنر چوک سرورشہید ملک محمد اقبال لانگ کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس کی مجوزہ تعمیر کے لیے مختص اراضی کا دورہ کیا۔دورے کے دوران مجوزہ جوڈیشل کمپلیکس کے لیے فراہم کردہ رقبہ، حدود، رسائی کے راستوں اور دیگر متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ افسران نے اراضی کی موزونیت اور مستقبل میں تعمیراتی سرگرمیوں سے متعلق مختلف پہلوؤں کا بھی معائنہ کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میڈم قدسیہ ناز نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جوڈیشل کمپلیکس کے قیام سے متعلق تمام اقدامات مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو بہتر اور معیاری عدالتی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس کا قیام علاقے میں انصاف کی فراہمی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا اور اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔