موٹروے پولیس پر ہتک آمیز رویے اور غیر ضروری چالان کا الزام
مخدوم رشید (نامہ نگار)موٹروے پولیس کے مبینہ ہتک آمیز رویے اور غیر ضروری چالان کے خلاف اساتذہ نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے۔۔۔
اعلیٰ حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر ساجد، پروفیسر ڈاکٹر انعام الٰہی اور ڈاکٹر انصر منیر ہاشمی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملتان سے ساہیوال طلبہ کے وایوا کے لیے جا رہے تھے کہ راستے میں موٹروے پولیس نے انہیں اوور اسپیڈ کے الزام میں روک لیا۔انہوں نے بتایا کہ ان کی رفتار 90 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی جبکہ پولیس کے مطابق حد رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی، تاہم ان کے مطابق اس حوالے سے کسی مقام پر واضح سائن بورڈ موجود نہیں تھا جس سے مسافروں کو آگاہی دی جاتی۔