ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کا دورہ ملتان زون

ایڈیشنل ڈائریکٹر  ایف آئی اے کا دورہ ملتان زون

ملتان (کرائم رپورٹر)ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے منیر مسعود مارتھ نے ایف آئی اے ملتان زون کا دورہ کیا۔۔۔

، جہاں انہوں نے زونل دفتر میں مختلف امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان زون عطاء الرحمان، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان کرائم سرکل خواجہ حماد الرحمٰن سمیت دیگر افسروں نے ان کا استقبال کیا۔دورے کے دوران ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کو ملتان زون کی مجموعی کارکردگی، زیر تفتیش مقدمات، انسانی اسمگلنگ، ویزہ فراڈ، سائبر کرائم اور حوالہ ہنڈی کے خلاف جاری کارروائیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں