طوفانی بارش کے بعد زیر زمین واٹر ٹینک منصوبہ خطرناک قرار

طوفانی بارش کے بعد زیر زمین واٹر ٹینک منصوبہ خطرناک قرار

میاں چنوں (سٹی رپورٹر)گزشتہ روز ہونے والی طوفانی بارش کے بعد میاں چنوں میں قائم انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک منصوبہ شہریوں کے لیے خطرہ بن گیا ہے ، جس پر مقامی انتظامیہ کی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق شہریوں نے بتایا کہ ناقص منصوبہ بندی اور ۔۔۔

غیر معیاری تعمیراتی کام کے باعث مختلف مقامات پر زمین دھنسنے کے واقعات پیش آئے ، جس سے درجنوں افراد کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں جبکہ متعدد تجارتی پلازوں اور عمارتوں کی بنیادیں بھی متاثر ہوئیں۔متاثرہ شہریوں نے منصوبے کے ٹھیکیدار اور مقامی انتظامیہ پر غفلت اور نااہلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے ، ذمہ داران کا تعین کیا جائے اور متاثرہ افراد کو فوری معاوضہ فراہم کیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں