محرم میں صفائی کے خصوصی انتظامات، ستھرا پنجاب ٹیمیں متحرک

محرم میں صفائی کے خصوصی انتظامات، ستھرا پنجاب ٹیمیں متحرک

عزاداروں کے لئے امام بارگاہوں اور جلوس روٹس پر صفائی آپریشن، عملہ ہائی الرٹ

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے ضلع مظفرگڑھ میں خصوصی صفائی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ کی ہدایت پر ایم ڈی ستھرا پنجاب یوسف چھینہ کی نگرانی میں ضلع بھر میں خصوصی صفائی آپریشن جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق ستھرا پنجاب کی ٹیمیں امام بارگاہوں، مجالس کے مقامات اور جلوسوں کے روٹس پر صفائی ستھرائی کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ ضلع کی تمام تحصیلوں میں فیلڈ افسران اور ورکرز ہائی الرٹ ہیں اور دن رات صفائی کے انتظامات کو یقینی بنا رہے ہیں تاکہ عزاداروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ایم ڈی ستھرا پنجاب یوسف چھینہ نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران صفائی کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ جلوس روٹس اور امام بارگاہوں کے اطراف مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جبکہ کچرے کی بروقت تلفی اور صفائی کے عمل کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ستھرا پنجاب کے خصوصی محرم پلان کے تحت تمام متعلقہ عملہ فیلڈ میں موجود ہے اور عزاداروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے صفائی اور ستھرائی کے مثالی انتظامات برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں