وہاڑی اور میلسی میں ویپ کا بڑھتا استعمال، والدین میں تشویش

وہاڑی اور میلسی میں ویپ کا بڑھتا استعمال، والدین میں تشویش

کم عمر بچے بھی نشے کی لپیٹ میں آنے لگے ، فروخت پر سخت نگرانی کی جائے ، شہری

وہاڑی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی)وہاڑی اور میلسی شہر سمیت نواحی علاقوں میں نیا نشہ ویپ تیزی سے نوجوانوں اور کم عمر بچوں میں مقبول ہوتا جا رہا ہے ، جس پر شہریوں اور والدین نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق مختلف شہری اور دیہی علاقوں میں ویپ کا استعمال خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے اور افسوسناک امر یہ ہے کہ کم عمر بچے بھی اس لت کا شکار ہو رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ویپ کی کھلے عام فروخت اور آسان دستیابی نے طلبہ اور نوجوان نسل کے مستقبل کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے ۔ماہرین کے مطابق ویپ میں موجود نکوٹین بچوں کی جسمانی اور ذہنی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے اور انہیں دیگر نشہ آور اشیاء کی طرف بھی راغب کر سکتی ہے ۔عوامی و سماجی حلقوں نے کہا ہے کہ ویپ کے بڑھتے استعمال نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر بھی سوالات کھڑے کر دئیے ہیں۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ویپ کی فروخت پر سخت نگرانی کی جائے اور کم عمر بچوں کو اس کی فروخت فوری طور پر روکی جائے ، جبکہ تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم بھی چلائی جائے تاکہ نوجوان نسل کو اس خطرناک رجحان سے محفوظ رکھا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں