غیرقانونی اسلحہ رکھنے والے 5ملزم جیل منتقل کردیئے گئے

غیرقانونی اسلحہ رکھنے والے  5ملزم جیل منتقل کردیئے گئے

ملتان( کورٹ ر پورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار5ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے ۔۔۔

۔لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم محمد معین سے پسٹل ،گلگشت پولیس نے ملزم شبیر سے پسٹل ،الپہ پولیس نے ملزم جنید سے پسٹل دوگولیاں ،صدر شجاع آباد پولیس نے ملزم ارشد سے پسٹل جبکہ سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم عادل سے پسٹل دوگولیاں برآمد کرلیں ۔پولیس نے گزشتہ روز5ملزموں کو عدالت میں پیش کیا اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں