زرعی پانی کے تنازع پر فائرنگ خاتون زخمی، ہسپتال منتقل
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) موضع حشمت مرالی میں زرعی پانی کے تنازع پر فائرنگ کے واقعے میں ایک خاتون زخمی ہو گئی، جسے ریسکیو 1122 نے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی خاتون کی شناخت 55 سالہ عفت اسلم زوجہ اسلم کے نام سے ہوئی ہے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کبیروالا منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق واقعہ خانیوال کے نواحی علاقے موضع حشمت مرالی میں زرعی پانی کے تنازع پر پیش آیا،جہاں فائرنگ کی زد میں آ کر خاتون زخمی ہو گئی۔